اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,246,944FansLike
10,045FollowersFollow
622,000FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

ٹیم میں بڑی سرجری کے بجائے محسن نقوی استعفیٰ دیں، حافظ حمداللّٰہ

جے یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حمداللّٰہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

چیئرمین پی سی بی کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ ٹیم میں بڑی سرجری کی بجائے خود ساختہ سرجن چیئرمین کرکٹ بورڈ مستعفی ہو۔

حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ چیئرمین صاحب آپ کی سلیکٹ کردہ ٹیم نے قوم کی ناک کٹوا دی ہے۔ خود ساختہ سرجن چیئرمین بورڈ کے ذریعے سرجری نہیں ملک و قوم کی گردن کٹے گی۔

رہنما جے یو آئی نے مزید کہا کہ پی سی بی پر جب سے محسن نقوی کو مسلط کیا گیا ہے تب سے ٹیم لڑکھڑا رہی ہے، محسن نقوی اتنے باصلاحیت ہیں تو ان کو چیئرمین بنانے والے اپنا عہدہ بھی ان کو دے دیں۔

latest urdu news