اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

یورپی یونین کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کیلئے قرارداد منظوری کا خیر مقدم

برسلز، یورپی یونین نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2735 کی منظوری کا خیرمقدم کیا اور 31 مئی کو اعلان کردہ نئی جنگ بندی کی تجویز کی حمایت کی۔

یورپی وزیر خارجہ جوزف بوریل نے کہا کہ یورپی یونین نے اس پر فوری عمل درآمد کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں 2728، 2720 اور 2712 پر فوری عمل درآمد کا مطالبہ کیا۔

یورپی یونین کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین نے امریکی صدر جو بائیڈن کے پیش کردہ جامع روڈ میپ پر مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہم دونوں فریقوں سے 3 مرحلوں پر مشتمل تجویز کو قبول کرنے اور عملدرآمد کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

جوزف بوریل نے کہا کہ یورپی یونین دو ریاستی حل پر مبنی اور پائیدار امن کیلئے سیاسی عمل کو بحال کرنے کیلئے مربوط بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کرنے کیلئے تیار ہے۔

latest urdu news