اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

9 مئی فورسز پر حملہ ملک کیخلاف سوچی سمجھی سازش تھی، گورنر سندھ

کراچی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 9 مئی کو فورسز پر حملہ قابل مذمت عمل تھا، 9 مئی کو قومی تنصیبات پر حملہ ملک کیخلاف سوچی سمجھی سازش تھی۔

اپنے بیان میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا 9 مئی پوری قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ پوری قوم نے 9 مئی واقعہ کو مسترد کردیا تھا، واقعات میں ملوث افراد کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی، ان واقعات میں ملوث افراد کیخلاف سخت ایکشن لیا گیا۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے 9 مئی کو سندھ اسمبلی کا اجلاس بلا لیا۔

ترجمان گورنر سندھ کے مطابق گورنر سندھ نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے سمری پر دستخط کردیے۔

latest urdu news