اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

972,745FansLike
10,008FollowersFollow
575,700FollowersFollow
200,591SubscribersSubscribe

9 مئی کی جو ویڈیوز منظر عام پر آئیں ان میں زیادہ تر پی ٹی آئی نے خود بنائیں، خواجہ آصف

وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 9 مئی کی جو ویڈیوز منظر عام پر آئیں ان میں سے زیادہ تر پی ٹی آئی نے خود فخریہ انداز میں بنائیں۔

اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جی ایچ کیو اور کورکمانڈر ہاؤس پر پہنچنے کے حوالے سے ان کے اپنے رہنماؤں کے پیغامات موجود ہیں جن میں وہ للکارتے ہوئے نظر آئے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کی جو ویڈیوز منظر عام پر آئیں ان میں سے زیادہ تر ویڈیوز پی ٹی آئی نے خود فخریہ انداز میں بنوائی۔

پی ٹی آئی کے پارٹی ترجمان رؤف حسن صاف صاف تردید نہ کریں، اپنی ساکھ کا خیال رکھیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکومت کا پابند نہیں اپوزیشن کا چیئرمین پی اے سی لگائیں، یہ چیئرمین پی اے سی کیلئے دو تین افراد کا پینل دے دیں، ہم سلیکٹ کرلیں گے۔

latest urdu news