اسلام آباد: تحریک انصاف کے وزیر اطلاعات رؤف حسن پر حملہ کرنیوالے خواجہ سراؤں کیخلاف مقدمے کا اندراج کرلیا گیا ہے۔
آبپارہ پولیس اسٹیشن کی جانب سے درج کی گئی شکایت میں پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن پر نامعلوم خواجہ سراؤں کے حملے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
رؤف حسن کی شکایت میں دیگر چیزوں کے علاوہ قتل کی کوشش اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی شامل ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق رؤف حسن ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں شرکت کے بعد پارکنگ کی طرف جا رہے تھے جب ان پر حملہ کیا گیا، ایک شخص جو کہ ایک خواجہ سرا دکھائی دے رہا تھا اس نے انہیں روکا اور حملہ کیا، اسی دوران تین دوسرے لوگ جو کہ خواجہ سرا لگ رہے تھے، آئے اور ان پر جان لیوا حملہ کیا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ جان سے مارنے کیلئے حسن رؤف کا گلہ تیز دھار آلے سے کاٹا گیا لیکن وہ خوش قسمتی سے بچ گیا اور انکے چہرے پر کٹ لگ گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق دو روز قبل اسلام آباد کے علاقے بلیوایریا میں خواجہ سراؤں سے آمنے سامنے تصادم ہوا تھا اور اسی طرح کے حملے کی کوشش کی گئی تھی۔