اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پاکستان میں داخلے کی کوشش، بھارتی اسمگلر رنگے ہاتھوں گرفتار

پاکستان رینجرز پنجاب نے بھارت کی طرف سے اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے بھارتی اسمگلر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

پاکستان رینجرز کا انسداد اسمگلنگ آپریشن جاری ہے، اس دوران پاکستان رینجرز نے سلیمانکی کے نواح میں سریاں والی کے سرحدی علاقے میں بھارتی باشندے کی پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی۔

رینجرز نے بھارتی اسمگلر کو بین الاقوامی سرحدی قوانین کے مطابق تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد بھارتی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال پاکستان رینجرز نے بھارت کی طرف سے اسمگلنگ کی بڑی کارروائی ناکام بناتے ہوئے 6 بھارتی اسمگلروں کو گرفتار کیا تھا، گرفتار بھارتی شہری منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ میں ملوث تھے۔

پکڑے جانے والے اسمگلروں میں فیروزپور کے رہائشی گرمیج سنگھ، شندر سنگھ، جگندر سنگھ اور وشال سنگھ، جالندھر کا رہائشی مہندر سنگھ اور لدھیانہ سے تعلق رکھنے والا گروندر سنگھ شامل تھے۔

latest urdu news