اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

چوہدری برادران دوبارہ اکٹھے کب بیٹھیں گے؟ چوہدری شافع کا جواب

صوبائی وزیر صنعت و تجارت اور مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری شافع کا کہنا ہے کہ ہم ہمیشہ پرویز الٰہی کے متعلق کہتے تھے کہ ان کو باہر آنا چاہیے۔

لاہور میں ڈان نیوز کے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں چوہدری پرویز الٰہی کے ساتھ بیٹھنے میں کوئی اعتراض نہیں لیکن مونس الٰہی 2 سال قبل کہہ چکے ہیں کہ سیاست اپنی اپنی، ان کی پارٹی الگ ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الٰہی کے ساتھ ابھی ملاقات نہیں ہوئی، خاندانوں کے لوگ تین، تین پارٹیوں کا بھی حصہ ہوتے ہیں اور وہ مل کر بیٹھتے ہیں لیکن یہاں پر ایسا نہیں ہو رہا، چاہتے ہیں سب ملکر بیٹھیں۔

صحافی کے سوال کے جواب میں چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ اگر ہم ملکر بیٹھتے بھی ہیں تو سیاست اپنی اپنی ہوگی، ہماری جماعت مسلم لیگ ہے اور ان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے صحافیوں کے متعلق بل لائے جانے پر ان کا کہنا تھا میڈیا کا کردار سچائی کی بنیاد پر ہونا چاہیے، اگر میڈیا ہاؤسز کو اعتراض ہے تو اس پر حکومت کو پھر بیٹھنا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ق) کے کسی بھی ممبر کو مزید وزارت نہیں ملے گی، ممبران کو کمیٹیز میں شامل کریں گے۔

latest urdu news