اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,091,060FansLike
10,010FollowersFollow
597,300FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

28 مئی پاکستان کے جوہری تجربات کی کامیابی کا دن تھا، پاک فوج

راولپنڈی، چیئرمین جوائنٹ چیفس، سروسز چیفس اور افواج پاکستان نے یوم تکبیر کی 26 ویں سالگرہ پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ اہم دن 1998 میں پاکستان کے جوہری تجربات کی تاریخی کامیابی کی نشاندہی کرتا ہے جس نے کامیابی سے ڈیٹرنس قائم کی اور خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ مسلح افواج ان لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے تمام مشکلات کے خلاف اس عظیم کامیابی میں اپنا حصہ ڈالا اور مسلح افواج اور قوم ان تمام لوگوں کے غیر متزلزل عزم اور قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ خوابوں کو حقیقت بنانے کے لیے اپنی زندگیاں وقف کرنے والے سائنسدان اور انجینئرز خراج تحسین کے مستحق ہیں، اس تاریخی دن کے موقع پر پاک فوج ملکی سالمیت کے تحفظ کا اعادہ کرتی ہے۔

یاد رہے کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم دن تھا کیونکہ 28 مئی 1998 کو پاکستان نے بھارتی ایٹمی دھماکوں کے جواب میں بلوچستان کے ضلع چاغی میں پانچ کامیاب ایٹمی دھماکے کئے، اس دن کو یوم تکبیر کہا جاتا تھا۔

latest urdu news