اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,091,060FansLike
10,010FollowersFollow
597,300FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کا دفیصلہ جلدی میں کیا گیا: میتھیو ہیڈن

پاکستان کرکٹ کے سابق کوچ اور لیجنڈ آسٹریلوی بیٹر میتھیو ہیڈن نے بابر اعظم کو نیچرل کپتان قرار دے دیا۔

ایک انٹرویو میں میتھیو ہیڈن نے کہا کہ بابر اعظم نیچرل کپتان تھے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اُنہیں ہٹانے کا فیصلہ کرنے میں جلدی کی۔ انہیں کپتان کی تبدیلی پر افسوس اور حیرت ہوئی۔

سابق آسٹریلوی بیٹر نے مزید کہا کہ پاکستان کو ورلڈ کپ 2023ء میں مختلف چیلنجز کا سامنا رہا، گرین شرٹس کےلیے کپتانی سے زیادہ ٹیم پرفارمنس اہمیت رکھتی ہے۔

رضوان کے بعد بابر نے بھی غزہ کے حق میں آواز اٹھا دی

انہوں نے کہا کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ انجرڈ تھے، شاہین آفریدی کی پرفارمنس پر تشویش تھی اور فخر زمان نے جب پرفارمنس دی تو دیر ہو چکی تھی، پھر محمد نواز اور شاداب خان کی پرفارمنس اچھی نہیں رہی۔

میتھیو ہیڈن نے کہا کہ بابراعظم کی کپتانی پر جس نے بھی فیصلہ کیا اس نے حقائق کو نظر انداز کیا، اُس کی کپتان کی نسبت بطور کھلاڑی پرفارمنس بہت اچھی ہے، بطور کپتان بیٹنگ اوسط تقریباً 50 ہے۔