اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

بہت اچھا ہوا کہ ورلڈ کپ سے قبل ٹیم نے تمام تجربات کرلیے، عماد وسیم

عماد وسیم نے کہا ہے کہ آئرلینڈ کیخلاف پہلا میچ ہارنے کے بعد کھیلنے کا انداز بدلا۔

لندن، قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ آئرلینڈ کیخلاف پہلا میچ ہارنے کے بعد کھیلنے کا انداز بدلا، انگلینڈ کیخلاف بالکل مختلف انداز میں کھیلیں گے۔

latest urdu news

لیڈز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے دفاعی چیمپیئن ہونے کا ہمیں فرق نہیں پڑتا، ہم پہلے بھی فل سٹرنتھ کے ساتھ اپنا کھیل پیش کرتے آئے ہیں اور یہ بہت اچھا ہوا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل ٹیم نے تمام تجربات کرلیے۔

عماد وسیم کا کہنا ہے کہ جو فرا آرچر کے برٹش ٹیم میں آنے سے انکی کرکٹ ٹیم کی بولنگ سٹرنتھ مضبوط ہوئی ہے، ہمارے پاس بھی حارث رؤف ایکسٹرا پیس کا باؤلر ہے۔

عماد نے کہا کہ ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کیساتھ پوری ٹیم کی اچھی میٹنگ ہوئی ہے، نئے کوچ کی لوجیکل باتیں بہت اچھی لگتی ہیں، بطور کرکٹر گیری کرسٹن کا شاندار کیریئر تھا۔