امریکی صدر کیلیے ریڈ کارپٹ نہیں بچھائیں گے، میئرلندن محمد صادق

لندن: لندن کے میئر محمد صادق نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے سرکاری اور غیر سرکاری دورے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم امریکی صدر کیلیے سرخ قالین نہیں پچھائیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا برطانوی عوام کی اکثریت ٹرمپ کی پالیسیوں کی مخالف ہے لہذا وہ نہیں سمجھتے کہ ٹرمپ کیلیے ریڈ کارپٹ بچھانا صحیح ہو گا۔ واضح رہے کہ ٹرمپ نے جرمنی میں گروپ 20 کے حالیہ سربراہی اجلاس کے موقع پر برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ عنقریب برطانیہ کا دورہ کریں گے۔گزشتہ ہفتے وائٹ ہائوس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ صدر ٹرمپ کا دورہ برطانیہ 2018ء تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔