پاکستان میں جانوروں کے بھی شناختی کارڈ ،پاسپورٹ بنانے کافیصلہ

کراچی(نیوزالرٹ)پاکستان میں انسانوں کے بعد اب جانوروں کے بھی شناختی کارڈ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے ایک انوکھا قانون بنائے جانے کی تیاری کر لی گئی ہے جس کے تحت جانوروں کیلئے بھی نادرا کی طرز کا ادارہ بنایا جائے گا جس کے ذریعے انہیں شناختی کارڈ، ویزا اور پاسپورٹ بھی دئیے جائیں گے،میڈیا پر گردش کر رہی خبروں کے مطابق سندھ کے محکمہ لائیو سٹاک نے لائیو سٹاک رجسٹریشن اتھارٹی کا قیام عمل میں لانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت جانوروں کا سینٹرل ڈیٹا بیس بنایا جائے گا جس سے ان کی نقل و حرکت اور پیدائش و انتقال کے بارے میں آگاہی حاصل ہو سکے گی، اس مقصد کیلئے ہر جانور کو مخصوص شناختی کوڈ جاری کیا جائیگا اور انہیں ذبح خانوں میں لانے پر اتھارٹی کو اطلاع دینا لازمی ہو گی اس کے علاوہ قصابوں کی تربیت اور رجسٹریشن بھی کی جائےگی۔