اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,416FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

تحریک انصاف سے کوئی گلہ نہیں ،پیپلز پارٹی نے تکلیف دی

سلام آباد (نیوز الرٹ )سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مجھے تحریک انصاف سے کوئی گلہ نہیں کیونکہ وہ جمہوری جماعت نہیں ہے لیکن پیپلز پارٹی نے کل آمروں کے کالے قانون کو سپورٹ کر کے اپنی ہی جماعت کی قربانیوں کو فراموش کردیا ۔احتساب عدالت کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل ثابت ہو گیا کہ پارلیمنٹ کی بھاری تعداد آمروں کے کالے اقدامات کو تحفظ دینے کے لیے تیار نہیں ،یہ جمہوریت سے پیار کرنے والوں اور عوام کی رائے کی عزت کرنے والوں کے لیے اطمینان بخش بات ہے ۔ نا اہل شخص کو پارٹی سربراہ بننے سے روکنے کے لیے اپوزیشن کی جانب سے پیش کیا گیا ترمیمی بل مسترد کرنے پر نواز شریف نے لیگی اراکین اسمبلی اور اتحادیوں کا شکر یہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ مجھے تحریک انصاف سے کوئی گلہ نہیں کیونکہ جمہوریت ان کے قریب سے بھی نہیں گزری ،وہ صرف آمروں کے اپنا ئے ہوئے ہیں ،تحریک انصاف نہ تو سیاسی جماعت ہے اور نہ ہی جمہوریت جماعت ہے اس لیے ان سے کوئی گلہ نہیں لیکن کل پیپلز پارٹی نے آمروں کے کالے اقدامات کو سپورٹ کیا جس سے بڑی تکلیف ہوئی ،اس اقدام سے پیپلز پارٹی پر سوال اٹھ رہے ہیں ۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی خود جدو جہد کے ادوار سے گزری ہے لیکن کل پیپلز پارٹی نے ماضی میں اپنی ہی جدو جہد کو بھی فراموش کردیا ۔
مزید خبریں :احتساب عدالت میں رپورٹر کی جیب سے پرس گرنے لگا تو نواز شریف نے اس کی توجہ دلاتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ وہاں موجود سب لوگ ہنسنے پر مجبور ہو گئے