اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,416FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

عائشہ گلالئی کیخلاف ریفرنس، الیکشن کمیشن کا تفصیلی فیصلہ

اسلام آباد(نیوزالرٹ)الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ عائشہ گلالئی نے شوکاز نوٹس کا جواب دیا مگر اسے ریفرنس کا حصہ نہیں بنایا گیا ریفرنس دائر کرنے سے قبل متعلقہ رکن کا مؤقف سنا جانا ضروری ہے، عائشہ گلالئی نے پارٹی نہیں چھوڑی، پارٹی چھوڑنے کے لئے تحریری استعفیٰ ہونا لازم ہے، عائشہ گلالئی نے ووٹنگ سے اجتناب نہیں کیا بلکہ وہ غیرحاضر تھیں،الیکشن کمیشن نے کہا کہ اگر غیرحاضری کو انحراف مانا جائے تو عمران خان اور جہانگیر ترین بھی نااہل ہو سکتے ہیں، وزیر اعظم کے انتخاب کے روز عمران خان اور جہانگیر ترین سمیت تین دیگر ایم این ایز غیرحاضر تھے الیکشن کمیشن نے عائشہ گلالئی کے خلاف ریفرنس تین دو کی اکثریت سے خارج کیا۔