اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,378FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

احتساب عدالت میں پیشی، مریم نواز کی استثنیٰ کی مدت میں تبدیلی کی درخواست

سلام آباد (نیوزالرٹ) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے استثنیٰ کی مدت میں تبدیلی کی درخواست احتساب عدالت میں جمع کرادی۔
تفصیلات کے مطابق ایک ماہ تک حاضری سے استثنیٰ حاصل ہونے کے باوجود مریم نواز احتساب عدالت میں پیش ہوئیں اور استثنیٰ کی مدت میں تبدیلی کی درخواست جمع کرائی۔ مریم نواز نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ان کی حاضری سے استثنیٰ کی مدت 5 دسمبر سے 5 جنوری تک کی جائے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر مریم نواز کو احتساب عدالت میں پیشی سے ایک ماہ کا استثنیٰ حاصل ہوا تھا ، ان کے استثنیٰ کی مدت 20 نومبر سے شروع ہوئی تھی جو 20 دسمبر کو ختم ہونا تھی ۔