اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,592FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

نون لیگ کی بڑی وکٹ گر گئی، لشکری رئیسانی بی این پی مینگل میں شامل

کوئٹہ: ممتاز سیاسی و قبائلی رہنماء حاجی لشکری رئیسانی بلوچستان نیشنل پارٹی میں شامل ہو گئے۔ حاجی لشکری رئیسانی کا کہنا ہے کہ صوبے کو فرقہ واریت سے نکالنے کی ضرورت ہے۔
پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی صدر اور قبائلی رہنماء حاجی لشکری رئیسانی جنہوں نے 2012ء میں پی پی پی چھوڑ کر نون لیگ میں شمولیت اختیار کر لی تھی، اب ساتھیوں سمیت بی این پی مینگل میں شامل ہو گئے ہیں۔ حاجی لشکری رئیسانی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کو ذاتی و مذہبی فرقہ واریت سے نکالنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاق کا اکائیوں کے ساتھ رویہ مناسب نہ ہونے کی وجہ سے بلوچستان میں مایوسی پھیل رہی ہے۔اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی صرف علاقائی جماعتیں بن گئی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسی بھی غیرجمہوری عمل کی حمایت نہیں کرتے، مسلم لیگ نون سے اختلافات کے باوجود سسٹم کو ڈی ریل کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔لشکری رئیسانی کی بی این پی میگل میں شمولیت اس بات کی آئینہ دار ہے کہ 2018ء کے انتخابات کے لئے تمام جماعتوں نے اپنی صف بندی شروع کر دی ہے۔