احسن اقبال پر حملہ کرنے والا شخص

شکرگڑھ(محمدعمر)وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پرقاتلانہ حملہ کرنےوالےملزم کی سلاخوں کےپیچھے قید تصویر سامنے آگئی ،تفصیلات کے مطابق نارووال میں ایک مقامی تقریب سے خطاب کے بعدوفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر عابد نامی شخص نے فائر کرکےانکو زخمی کر دیا تھا ،اب تک کی اطلاعات کے مطابق گو لی ان کے کندھے پر لگی تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ابتدائی علاج کے بعد انہیں لاہور کےسروسزہسپتال میں منتقل کردیاگیاہے، ملزم کا پورانام عابد حسین ہے جس کی عمر22برس کے قریب ہے جبکہ اس کا تعلق کنجروڑ تحصیل شکر گڑھ سے ہے،پولیس کے مطابق ملزم کو جائے واقعہ سے گرفتار کرلیااور تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔