اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,987FansLike
9,988FollowersFollow
565,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

احسن اقبال پرقاتلانہ حملہ۔سیاسی قیادت اورآرمی چیف کاسخت ردِعمل

اسلام آباد(محمدجابر)وفاقی وزیرِداخلہ احسن اقبال پرحملےکی شدیدالفاظ میں مذمت کرتےہوئےوزیراعظم شاہدخاقان عباسی واقعہ سےمتعلق آئی جی پنجاب سےرپورٹ طلب کرلی ہے،دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نےوفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر فائرنگ کی مذمت کی ہے اورانکی جلدصحت یابی کے لئے دعا کی ہے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر فائرنگ کی مذمت کی ہے ،آر می چیف نے وزیرداخلہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور جلد صحت یابی کےلئےدعاکی،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کاسوشل میڈیاپرکہناتھاکہ وہ نارووال میں احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کی مذمت کرتے ہیں،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت کے لئے دعا کی ہے،بلاول بھٹو زرداری نے وزیر داخلہ پر حملے کو ریاست پر حملہ قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ حملے میں ملوث کردار کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے، سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ پر حملہ تشویش ناک ہےان کاکہناتھاکہ ایسے واقعات کو روکنا ہوگا،آصف علی زرداری نے احسن اقبال کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ پر حملہ ملکی سیکورٹی پر بڑا سوالیہ نشان ہے اس کی تحقیقات ہونی چاہئے،امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وفاقی وزیر داخلہ پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انتہائی بزدلانہ کارروائی ہے۔