اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,193FansLike
9,988FollowersFollow
565,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وفاقی وزیرداخلہ پرقاتلانہ حملے کا مقدمہ درج

وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پرقاتلانہ حملے کا مقدمہ تھانہ غریب شاہ میں اے ایس آئی شاہ غریب محمد اسحاق کے استغاثہ پردرج کرلیا گیا، مقدمہ کا نمبر73/18 ہے۔ایف آئی آرکے مطابق وفاقی وزیرداخلہ پرفائرنگ نارروال میں جلسہ ختم ہونے پرکی گئی، احسن اقبال پرقتل کی نیت سے 30 بورسے سیدھا فائرکیا گیا، واقع کے بعد موقع پربھگدڑمچ گئی جب کہ ملزم اسلحہ سمیت موقع سے گرفتارکرلیا گیا تھا۔دوسری جانب وزیرداخلہ پرحملہ کے خلاف تاجرتنظیموں نے علامتی شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان کیا ہے جب کہ سماجی اورکاروبای تنظیمیں احسن اقبال سے اظہاریکجہتی کے لئے ریلی بھی نکالیں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روزنارروال میں جلسے سے واپسی پراحسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جب کہ پولیس نے حملہ آورکوبھی گرفتارکرلیا تھا۔