اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,432FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

وفاقی دارالحکومت میں مسلسل دھرنوں سے قومی خزانے کو ایک ارب 14 کروڑ کا نقصان

وفاقی حکومت کو 2013 سے2017 تک اسلام آباد میں کون سادھرنا کتنے میں پڑا؟ وزیر داخلہ نے پولیس پر سیکورٹی انتظامات اور دھرنوں کے دوران اخراجات کی تفصیل سینٹ میں پیش کر دیتفصیلات کے مطابق گزشتہ 5 سالوں کے دوران اسلام آباد میں پانچ دھرنےہوئے۔ ان دھرنوں کی وجہ سےقومی خزانے کو ایک ارب 14 کروڑ 58 لاکھ 73 ہزار 66 روپے کا نقصان ہوا۔ وزیر داخلہ احسن اقبال نے حساب کتاب سینیٹ میں پیش کر دیا ان کا کہنا تھا کہ 2015 میں کوئی دھرنا نہیں ہوا جس کی وجہ سے سیکورٹی انتظامات پر ایک روپیہ بھی نہ لگانا پڑا۔وزارت داخلہ کی طرف سے ایوان بالا کو تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ جنوری 2013 میں تحریک منہاج القرآن کے دھرنے میں 3 کروڑ 32 لاکھ 81 ہزار 19 روپے خرچ ہوئے اوراگست 2014 سے دسمبر تک تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے طویل دھرنے پر 75 کروڑ 59 لاکھ 79 ہزار روپے کے اخراجات ہوئے۔نومبر 2016 میں تحریک انصاف کے لاک ڈاؤن کو توڑنےکیلئے 2 کروڑ 10 لاکھ 2 ہزار 901 روپے لگانا پڑے۔2017 میں سات اور آٹھ ستمبر کو مذہبی جماعتوں کے دھرنے پر ایک کروڑ 26 لاکھ 95 ہزار 985 روپے،اکتوبر میں فیض آباد دھرنا پر 13 کروڑ 38 لاکھ 87 ہزار 160 ہزار روپے خرچ ہوئے۔