اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,592FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

چیف جسٹس آزادکشمیرنے5ججزسےحلف لیا

میرپور/آزادکشمیر(آصف اقبال)چیف جسٹس آزادجموں وکشمیرجسٹس ایم تبسم آفتاب علوی نے 5 ججز سے انکے عہدوں کاحلف لیا، رضا علی خان ایڈووکیٹ جنرل آزاد جموں وکشمیر، محمد اعجاز خان ایڈووکیٹ، چوہدری خالد یوسف ایڈووکیٹ، راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ اور چوہدری محمد منیر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میرپور سے ان کے عہدوں کا حلف لیاگیا، حلف برداری کی تقریب آزاد جموں وکشمیر ہائی کورٹ میں منعقد ہوئی، تقریب میں آزادکشمیر کے وزیر قانون و پارلیمانی امور چوہدری جاوید اختر، جج صاحبان آزاد جموں وکشمیر ہائی کورٹ جسٹس اظہر سلیم بابر، جسٹس محمد شیراز کیانی ،جسٹس صداقت حسین راجہ، صدر سپریم کورٹ بار، صدر ہائی کورٹ بار، صدر سنٹر بار ایسوسی ایشن، ممبران سنٹرل بار ایسوسی ایشن ، سینئر وکلا، خواتین وکلاء کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، قبل ازیں تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک و نعت رسول مقبولﷺ سے ہوا، ایڈیشنل سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور چوہدری وحید الحسن نے آزاد جموں وکشمیر کے تعینات ہونیوالے ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔