اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

844,412FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ہسپتال کے باہر سڑک پرجڑواں بچوں کی پیدائش

عمرکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک)عمرکوٹ ضلع کے شہر غلام نبی شاہ کے بنیادی مرکز صحت میں انتظامیہ کی نااہلی کے باعث حاملہ خاتون نے ہسپتال کے باہر ہی دوبچوں کو جنم دیدیا بی ایچ یو انتظامیہ کی غفلت لاپرواہی پر لوگوں نےشدید احتجاج کیا، جبکہ ہیلتھ سنیٹر کی انتظامیہ کا موقف ہےہسپتال میں تعمیراتی کام جاری ہےاس وجہ سےراستے میں روکاوٹ تھی زچہ وبچہ اب دونوں خیریت سے ہے اور وارڈ میں داخل ہیں، تفصیلات کے مطابق غلام نبی شاہ میں "PPHI”کے تحت کام کرنے والا بیسک ہیلتھ سنیٹر کے زچگی مراکز میں گاؤںچانیسری کی حاملہ خاتون رانی زوجہ تیجو کولہی کو ڈلیوری کے لیے مذکورہ زچگی مراکز لایا گیا رانی کے رشتہ داروں کے مطابق ہیلتھ سنیٹر انتظامیہ نے ہسپتال میں جاری تعمیراتی کام کی وجہ سے حاملہ خاتون رانی کو ایڈمٹ نہیں کیا شدید درد اور تکلیف کے باعث مجبوراً ہسپتال کے باہر دیوار کے ساتھ چادریں لگا کر ڈلیوری کرائی گئی ڈلیوری کے دوران حاملہ خاتون نے دو بچوں ہسپتال سے باہر جنم دے دیااس واقعے پر لوگوں نے اور رانی کے شوہر تیجو کولہی اور رشتے داروں نے بیسک ہیلتھ سنیٹر غلام نبی شاہ کی انتظامیہ کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے واقعے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جبکہ دوسری طرف بیسک ہیلتھ سنیٹر کی انچارج کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے حاملہ خاتون رانی کو کسی نے بھی ایڈمٹ کرنے سے کسی نے انکار نہیں کیا تھا رانی کو شدید تکلیف اور درد کی وجہ سے راستے میں ہی مجبوراً ڈلیوری کرانا پڑی بعد میں رانی کو وارڈ میں شفٹ کردیا گیا اب رانی اور دونوں نومولود بچے خیریت سے ہیں۔