اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,977FansLike
9,980FollowersFollow
562,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اسپاٹ فکسنگ کیس، سلمان نصیر نے ناصر جمشید کیخلاف گواہی دے دی

پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبیونل میں سلمان نصیر کی گواہی سے ناصر جمشید کیخلاف کیس مضبوط ہوگیا ہے۔پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبیونل میں ناصرجمشید کیخلاف اسپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت ہوئی اور پی سی بی کی جانب سے وکیل سلمان نصیر بطور گواہ پیش ہوئے۔پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کی جانب سے گواہان پیش کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، سلمان نصیر کی گواہی سے ناصر جمشید کیخلاف کیس مضبوط ہوگیا ہے۔اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ کرنل (ر) اعظم اگلی سماعت پر ہمارے اگلے گواہ کے طور پر پیش ہوں گے، ناصر جمشید کے وکیل حسن وڑائچ نے کہا کہ پی سی بی کے خلاف ناصر جمشید کے خلاف کوئی ثبوت نہیں، کرکٹ بورڈ اوپنر پر تاحیات پابندی لگوانا چاہتا ہے۔