والی بال میچ میں فائرنگ۔2کھلاڑی جاں بحق، 3زخمی

سیالکوٹ(ظہیرالدین بابر)تھانہ کینٹ کےعلاقے میں والی بال میچ کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 2 کھلاڑی جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے،تھانہ کینٹ کے نواحی گاؤں کورے میں والی بال ٹورنامنٹ جاری تھا کہ4 افراد آئے اور میچ کھلانے کا مطالبہ کیا انکارپر فریقین میں جھگڑا ہوگیا، ٹورنامنٹ میں نہ کھلانے پر 4 ملزمان نے میچ کھیلنے والے کھلاڑیوں پر فائرنگ کردی جس سے 2کھلاڑی ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے،جاں بحق افراد کی شناخت پرویز اور یاسر کے نام سے ہوئی، فائرنگ کرنے والے چاروں ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، تاحال پولیس کی جانب سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔