بالاکوٹ ،جیپ گہری کھائی میں گرنے سےزیادہ ہلاکتیں

بالاکوٹ(آصف اقبال)خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ میں جیب گہری کھائی میں گرگئی ،ایک ہی خاندان کے10 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے،نجی ٹی وی کے مطابق حادثہ پارس کے قریب بیلہ سچاں کے مقام پر پیش آیا،جاں بحق ہونے والوں میں 5 خواتین اور 4 بچے بھی شامل ہیں جب کہ 4افراد شد ید زخمی ہوگئے،پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو منگنی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس آ رہے تھے کہ بد قسمت خاندان کی جیپ حادثے کا شکار ہوگئی، واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو بالاکوٹ منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

جواب دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here

4 + 1 =