حتمی لسٹ جاری۔ضلع گجرات سےبڑے کھلاڑی فارغ

گجرات(شاہداقبال)پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھرسے امیدواروں کی حتمی لسٹ جاری کردی ہے،ضلع گجرات کی چارقومی اور7صوبائی اسمبلی کے امیدوارفائنل کردیئےہیں،پی ٹی آئی کی آفیشل ویب سائٹ پردی گئی فہرست کے مطابق چارقومی اسمبلی کے حلقوں میں صرف ایک حلقے این اے 70سے سیدفیض الحسن شاہ کوٹکٹ جاری کی گئی ہے جبکہ این اے 68،69اور71میں ق لیگ کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے باعث پی ٹی آئی کے امیدوارنامزدنہیں کئے گئے،دوسری جانب سات صوبائی حلقوں میں سے صرف 3حلقوںمیں ٹکٹ جاری کردیئے گئے ہیں،پی پی 31گجرات 4سے سلیم سرورجوڑا،پی پی 32گجرات 5سے میاں اخترحیات اورپی پی 33گجرات 6سے چودھری لیاقت بھدرکونامزدکیاگیاہےاورسیٹ ایڈجسٹمنٹ کے نام پرپی پی 28،29،30اور34کے حلقوں میں پی ٹی آئی کے امیدوار کھڑے نہیں کئے گئے۔