اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,432FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

ملک بھر میں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے

آج ملک بھر میں 71 واں جشن آزادی بھرپور قومی جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ دن کا آغاز نماز فجر سے ہوا جس میں ملکی ترقی و استحکام کے لیے دعائیں کی گئیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں سے سلامی دی گئی۔ صبح 8 بج کر 58 منٹ پر ملک بھر میں سائرن بجائے گئے اور قوم نے یکمزباں ہوکر قومی ترانہ پڑھا۔جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب ہوئی، تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین، نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت تینوں مسلح افواج کےسربراہان، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، غیر ملکی سفرا اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں صدر اور وزیراعظم نے سبز ہلالی پرچم لہرایا۔تقریب سے خطاب کے دوران صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان ان تصورات کی مجسم تصویر ہے جس کی آغوش میں ہم ہر لمحہ آزادی کا لطف اٹھاتے ہیں، یوم آزادی پر سبز ہلالی پرچم مزید بلند کرنے کی لگن بڑھ جاتی ہے۔ آج حقیقی جشن کا دن ہے اور میں پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ جشن آزادی اور عام انتخابات کے درمیان پیغام پوشیدہ ہے۔ یہ دن یاد دہانی ہے پاکستان کی قسمت کے فیصلے ووٹ کی پرچی سے ہوں گے۔ پاکستان کے نمائندے وہی ہوسکتے ہیں جنہیں ووٹرز سند نمائندگی دیں، دعا ہے کہ پاکستان کی خدمت کرنے والوں کو آسانیاں عطا ہوں۔کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نےاعزازی گارڈ کے فرائض سنبھال لیے۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈوروقار محمد تھے۔ دوسری جانب لاہور میں بھی مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی۔دریں اثنا جشن آزادی منانے کے لیے پوری قوم یکجا ہے، اسکولوں میں تقاریب منعقد ہوں رہی ہیں، جن میں ٹیبلوز، ملی نغمے پیش کیے جارہے ہیں۔