ٹی 20سیریزکیسے شاہینوں کے نام ہوئی

اسلام آباد(محمدجابر)دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی پاکستان نے آسٹریلیا کو ہرا دیا۔آسٹریلیا پاکستان کا 148 رنز کا ہدف حاصل کرنے ناکامی سے دوچار ہوگیا،پہلے پاکستان نے بابر اعظم کے 45 ، محمد حفیظ کے 40 اور فہیم اشرف کے 17 رنز کی بدولت 147 رنز کا اسکور کیے، جواب میں آسٹریلیا کا آغاز اچھا نہ رہا اور تمام کھلاڑی شارٹ اننگ کھیل کر پویلین واپس جاتے رہے،ساتویں وکٹ پر گلین میکس ویل اور نیتھن نائیل نے 57 رنز کی شاندار شراکت قائم کی،اس دوران میکس ویل نے 2 چھکے اور 4 چاکے لگائے اور اپنی نصف سنچری مکمل کی،انہیں 20 ویں اوورز کی تیسری گیند پر شاہین آفریدی نے شعیب ملک کی مدد سے پویلین کا راستہ دکھایا، 52 رنز بنانے میں کامیاب رہے،ایک سو بتیس کے مجموعی اسکور پر نیتھن نائیل کو شاہین آفریدی نے میدان بدر کردیا،گرین شرٹ کی طرف شاہین آفریدی اور شاداب خان نے 2،2 عماد وسیم اور محمد حفیظ نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی جبکہ دو آسٹریلوی کھلاڑی رن آئوٹ ہوئے۔