اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,592FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

چیف جسٹس ثاقب نثارکودل کادرد

راولپنڈی(عامرعباسی)چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کو دل میں تکلیف کے باعث راولپنڈی انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی ( آر آئی سی) میں داخل کرلیا گیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار انتہائی سخت سیکیورٹی میں فیملی کے ہمراہ چیک اپ کےلئےراولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہنچےجہاں آرآئی سی کےسربراہ میجرجنرل(ر)اطہر کیانی نےچیف جسٹس کا چیک اپ کیا،چیک اپ کےدوران پتا چلا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کےدل کی ایک شریان بندتھی،سپیشل بیلون استعمال کرکےشریان کی بندش دورکردی گئی تاہم چیف جسٹس کو مزید دیکھ بھال کےلئےہسپتال میں داخل کرلیاگیاہے،ہسپتال ذرائع کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے دل میں دو سٹنٹ ڈالے گئے ہیں،سربراہ آر آئی سی جنرل (ر) اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کی کامیاب اینجوپلاسٹی کی گئی اور دل کی ایک بند شریان کو کھول دیا گیا، چیف جسٹس کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اب وہ اہلخانہ سے گفتگو بھی کررہےہیں جبکہ چیف جسٹس کو کیتھ لیب سے وی وی آئی پی وارڈ منتقل کردیا گیا ہے،راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی سیکیورٹی رینجرزنے سنبھال لی ہے ،چیف جسٹس کی عیادت کیلئے جسٹس آصف سعیدکھوسہ بھی ہسپتال پہنچ گئے۔