اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,829FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

کچھ الیکشن،کچھ سلیکشن:چن کا اعتراف

اسلام آباد(محمدجابر)تحریک انصاف کے رہنما ندیم افضل چن نے اعتراف کیاہے کہ موجودہ حکومت کچھ الیکشن اور کچھ سلیکشن کے نتیجے میں بنی لیکن اس کوٹھیک نہ کرنے کی ذمہ دار مسلم لیگ ن ہے جس نے نو الیکشن لڑے لیکن الیکشن کمیشن اور عدالتوں کوٹھیک نہیں کیا ،جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات “ندیم افضل چن نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے کہاہے کہ موجودہ حکومت کچھ الیکشن اور کچھ سلیکشن ہے لیکن اس کو ٹھیک کرنا کس کی ذمہ داری تھی؟ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اب تک نو الیکشن لڑے ہیں اور حکومتوں میں بھی رہی ہے تو اس نے الیکشن کمیشن اور عدالتوں کوٹھیک کیوں نہیں کیا ؟ نوازشریف کے جیل جانے پر میں کوئی رائے نہیں دے سکتا ، یہ فیصلہ کرنا عدالتوں کا کام ہے ، اگر انکا جیل جانا بنتا ہے تو انکوجیل جانا چاہئے اور اگر نہیں بنتا تو ان کونہیں جانا چاہئے، انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے ایک جیسے الفاظ ہی استعمال کئے جارہے ہیں لیکن یہ بیج بویا کس نےہے؟انہوں نے کہا کہ این آراو کوئی بھی دے وزیر اعظم کو تو آن بورڈ لینا ہی پڑے گا ، ان کے بغیر این آر او نہیں ہوسکتا ، حکومت کتنی بھی کمزور ہو ، این آر او دینے کی پوزیشن میں ہوتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ آج مسلم لیگ ن جو بھگت رہی ہے وہ خود ان کا اپنا بویا ہواہے ، مسلم لیگ ن پر تیس روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوگی البتہ تیس ارب روپے کی ثابت ہوگئی ہے۔