ہٹلرکون بنناچاہتاہے۔۔۔ خورشید شاہ کاانکشاف

سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کےمرکزی رہنماخورشیدشاہ نےکہاہےکہ وزیراعظم عمران خان ہٹلر بننا چاہتے ہیں،پیپلز پارٹی کے 51ویں یوم تاسیس کے حوالے سے سکھر میں ہونے والے اجلاس میں خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان نے ثابت کردیا کہ وہ خود بھی ہٹلر ہیں اور عمران خان نے خود کہا ہے کہ وہ یوٹرن لے کر نقصان سے بچنا چاہتے ہیں، وہ یوٹرن لینے کے بیان سے کیا تاثر دینا چاہتے ہیں،اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے میڈیا نمائندوں کوبتایاکہ اس سال پارٹی کےیوم تاسیس کی مرکزی تقریب سکھرمیں رکھنےکافیصلہ کیاہےجس میں ایک سےڈیڈھ لاکھ لوگوں کی آمد متوقع ہے، اس سلسلے میں پارٹی چیئرمین کے احکامات پر 11 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے،واضح رہے کہ اسلام آباد میں سینیئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جو لیڈر یوٹرن نہ لے وہ لیڈر ہی نہیں، نپولین اور ہٹلر نے یوٹرن نہ لیکر بہت بڑا نقصان کیا جب کہ نواز شریف نے عدالت میں یوٹرن نہیں لیا بلکہ جھوٹ بولا ہے۔

جواب دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here

21 − 14 =