اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,829FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔تبلیغی مرکز رائے ونڈ کے اعلامیہ کے مطابق مولانا عبدالوہاب نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔مولانا عبدالوہاب کی نماز جنازہ پہلے بعد از ظہر ادا کیے جانے کا اعلان کیا گیا تھا جسے بعد میں تبدیل کرکے بعد نماز مغرب کر دیا گیا ہے۔ حاجی عبدالوہاب ایک ہفتہ پہلے ڈینگی بخار میں مبتلا ہوئے، لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔مولانا عبدالوہاب تبلیغی جماعت کے تیسرے امیر تھے، انہوں نے اسلامیہ کالج لاہور سے گریجویشن کیا جبکہ وہ یکم جنوری 1923 کو دہلی میں پیدا ہوئے۔