اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,432FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

پنشن والوں کیلئے خوشخبری، اضافے کی نوید

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے پنشن میں 1250 روپے اضافے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی نے کہا ہے کہ انھوں نے 5250 روپے کی ای او بی آئی پنشن 6500 روپے کر دی، اسے 10 ہزار پر لے کر جائیں گے۔زلفی بخاری نے کہا جس طریقے سے ای او بی آئی کو چلایا گیا، آپ لوگ خوش نصیب ہیں کہ پچھلی حکومت نے آپ کے گھر نہیں لے لیے، کرپشن پر وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا۔انھوں نے کہا وزیرِ اعظم کا وژن ہے کہ فلاحی
ریاست ہو، 5 سال میں آپ کو فلاحی ریاست دینا ہمارا مشن ہے، میرے پاس جو منسٹری ہے وہ ماضی میں بس ایک کچن تھا، لوگ آتے کھاتے اور گھر چلے جاتے تھے، پاکستان میں اتنی کرپشن کے با وجود ادارے چل رہے ہیں۔زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ وہ بیرون ملک رہے اور کمپنیاں خریدتے رہے ہیں، اپنے تجربے سے کہہ رہے ہیں کہ ای او بی آئی منافع بخش ادارہ بنے گا۔وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی نے کہا کہ الیکشن کے وقت عمرے پر مجھ پر تنقید ہوئی، آج کل بھی ہو رہی ہے، میں سوچتا ہوں، آرام کی زندگی تھی برطانیہ میں لیکن یہاں جب عوام کا پیار ملتا ہے تو خوشی ہوتی ہے، تنقید کا عادی نہیں تھا اب ہو گیا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ کل جب وہ عدالت سے نکلے تو انھیں ایک فقیر ملا جس نے گلے لگا کر کہا کپتان کے سپاہی پیچھے نہ ہٹنا۔ مزید کہا کہ جو میرٹ پر نہیں ہوگا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے پنشن میں 1250 روپے اضافے کا اعلان کر دیا۔وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی نے کہا ہے کہ انھوں نے 5250 روپے کی ای او بی آئی پنشن 6500 روپے کر دی، اسے 10 ہزار پر لے کر جائیں گے۔زلفی بخاری نے کہا جس طریقے سے ای او بی آئی کو چلایا گیا، آپ لوگ خوش نصیب ہیں کہ پچھلی حکومت نے آپ کے گھر نہیں لے لیے، کرپشن پر وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا۔