بریشیا میں آفتاب کرنسی ایکسچینج کی رنگا رنگ تقریب

اٹلی (زاہد زمان) اٹلی کے شہر بریشیا میں آفتاب کرنسی ایکسچینج نے get together کا اہتمام کیا ۔جس میں اٹلی کے قوانین میں تبدیلی اور نئے قوانین کے تحت ACE ایجنٹ حضرات کو درپیش دشواریوں پر مبنی خصوصی ٹریننگ کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ اس کانفرنس کے مہمان خصوصی CEO ACE راشداشرف تھے جبکہ انگلینڈ سے چیف کمپلئین ارسلان محمد اور فرانس کے کنٹری ہیڈ بابر علی نے بھی خصوصی شرکت کی۔ منتظمین کی جانب سے ACE کمپنی کے ذدیعے کسی بھی قسم کی رقم کو ریگولر طریقے اور رقم کی منتقلی کے حوالے سے متعلقہ مسائل پر بھی سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ جبکہ سوال و جواب کا سلسلہ دو گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا۔۔۔۔ گیٹ ٹو گیدر میں اٹلی روم سے کنٹری ہیڈ نقی ہاشمی میلان سے کنٹری ہیڈ قمر لطیف بنگلہ دیش کنٹری ہیڈ اٹلی طلعت محمود اور ڈپٹی کنٹری ہیڈ میلان عابد لطیف بھی شریک ہوئے۔ اس موقعہ پر ACE Company کے ساتھ کام کرتے ہوئے بہترین کادکردگی پیش کرنے پر ایجنٹ حضرات میں تحائف بھی تقسم کئے گئے جبکہ بمپر پرائز میں ایک پاکستان اور ایک انڈیا کے ریٹرن ٹکٹ کے ساتھ ساتھ ایک عمرہ کا ٹکٹ بھی انعام دیا گیا۔

جواب دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here