ایشیئن جونیئر اسکواش چیمپئن شپ، پاکستان نے بھارت کو ہرا دیا

19ویں ایشیئن جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں ٹیم پاکستان نے روایتی حریف بھارت کے خلاف فتح سمیٹ لی۔تھائی لینڈ کے شہر پتایا میں جاری ایشیئن جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں ٹیم پاکستان نے فتح کے جھنڈے گاڑ دیئے، روایتی حریف بھارت کو دو ایک سے دھول چٹا دی، انیسویں سالانہ ایونٹ میں پاکستان کی طرف سے زیب عباس، فرحان ہاشمی اور حارث قاسم نے نمائندگی کی۔فرحان ہاشمی کو تشانت شاہانی سے شکست ہوئی، ایشیا جونیئر اسکواش مقابلوں میں پاکستان نے بھارت سے پہلے کورین ٹیم کو تین صفر سے ہرایا تھا۔