اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,829FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

پولیس کا محنت کش گھر دھاوا ، خواتین کے کیساتھ بدتمیزی ،نوجوانوں پر تشدد

اوکاڑہ(آصف کھوکھر )او کاڑہ پولیس کالڑکے پر بیہمانہ تشدد،16سالہ عارف تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل اوکاڑہ پولیس نے بلاجواز دوبھائیوں عارف اوراس کی بھابی کوتشدد کانشانہ بنایااوکاڑہ ورثا کا انصاف کے لیے ڈی پی او چوک میں احتجاج پولیس کے خلاف نعرے بازیوی اواوکاڑہ وردی بدلی چلن نہ بدل سکاتھانہ شاہبور پولیس نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے38فور ایل کے رہائشی محنت کش مبارک علی کے گھر رات گئے چھاپہ مارامبارک علی کے مطابق پولیس تھانہ شاہبور کے اے ایس آئی اقبال اور ریاض نے دیگر ملازمین کے ہمرا 15/16کی درمیانی رات گئے اس کے گھر میں زبردستی داخل ہوکر 16سالہ عارف اور اس کے بھائی عابد کو اٹھالیا جبکہ ان کا بچاو کرانے والی متاثرہ خاتون عارف کی بھابی مسماۃ ثریابی بی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایاپولیس مبارک علی اور عارف دونوں بھائیوں کو تھانے لے گئی اور اور کچھ گھنٹوں بعد عابد کو چھوڑ دیااور عارف کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا متاثرہ فیملی کے مطابق پولیس ملازمین asiاقبال اور ریاض نے صبح متاثرہ لڑکے عارف کو 20ہزار روپے رشوت لے کر چھوڑامتاثرہ فیملی نے جب عارف کو دیکھا تو معلوم ہوا کہ اسے رات بھر بلاجواز تشدد کا نشانہ بنایا گیا یہ خبر علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور سارا گائوں متاثرہ خاندان کو انصاف دلانے سڑکوں پر نکل آیا اور ڈی پی او چوک میں پولیس گردی کے خلاف سخت احتجاج کیامظاہرین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ پولیس ملازمین نے ان کے بے گناہ بیٹے کو نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ ڈرا دھمکا کر رشوت بھی لی اور خاتون خانہ پر بھی تشدد کیا جبکہ ان کے خلاف زندگی بھر کوئی درخواست یا مقدمہ ہی درج نہ ہوا ہے متاثرہ فیملی احتجاج کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جانبب سے لگائی گئی کھلی کچہری میں پیش ہوئے جہاں موجود ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اطہر اسماعیل نے فوری طور پر مضروب عارف کا میڈیکل کروانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ متاثرہ فیملی کومکمل انصاف فراہم کیاجائے گا ۔