کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی: پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔دبئی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے چھٹے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 157 رنز بنائے جس کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مطلوبہ ہدف 19ویں اوورز میں 3 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔شین واٹس نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 55 گیندوں پر 81 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انہوں نے 4 چھکے اور 6 چوکے لگائے اور ٹیم کے فتح گر ثابت ہوئے جب کہ عمر اکمل نے 44، سرفراز احمد نے 15، روسو نے 10 اور احمد شہزاد نے 2 رنز بنائے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے پٹیل، رومان رئیس اور ڈیلپورٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل میچ کا ٹاس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے جیت کر مخالف ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے لیوک رونکی اور رضوان حسین نے اننگز کا آغاز کیا، سہیل تنویر نے اننگز کی پہلی ہی گیند پر رونکی کو پویلین واپس بھیج دیا جب کہ پہلے ہی اوور کی آخری گیند پر شاداب خان کو بھی آؤٹ کرکے اسلام آباد کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔اس سے قبل میچ کا ٹاس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے جیت کر مخالف ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے لیوک رونکی اور رضوان حسین نے اننگز کا آغاز کیا، سہیل تنویر نے اننگز کی پہلی ہی گیند پر رونکی کو پویلین واپس بھیج دیا جب کہ پہلے ہی اوور کی آخری گیند پر شاداب خان کو بھی آؤٹ کرکے اسلام آباد کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔رضوان حسین بھی 5 رنز بنانے کے بعد محمد نواز کا شکار بنے، کیمرون ڈیلپورٹ اور حسین طلعت نے اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا تاہم کیمرون بھی 19 رنز بناکر فواد احمد کا شکار بنے جب کہ حسین طلعت بھی 30 رنز کی اننگز کھیل کر فواد کے ہاتھوں بولڈ ہوئے اور فہیم اشرف بھی صرف ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔آصف علی نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 36 رنز کی اننگز کھیلی جس کے بعد وہ سہیل تنویر کا شکار بن گئے جب کہ اپنا پہلا میچ کھیلنے والے وین پارنیل نے بھی شاندار بیٹنگ کی اور سہیل تنویر کو مسلسل 3 چوکے لگانے کے بعد 41 رنز پر پویلین لوٹے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سہیل تنویر نے 4، فواد احمد 3، اور محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی۔