وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج گرفتار

ذرائع کے مطابق برطانوی پولیس نے لندن میں ایکواڈور کے سفارت خانے کے اندر سے وکی لیکس کے بانی جولیان آسانج کو حراست میں لے لیا ہے۔ ایکواڈور کے سفارت خانے کی اجازت پر لندن پولیس عمارت میں داخل ہوئی۔ آسانج سن 2012 سے اس سفارت خانے میں پناہ لیے ہوئے تھے۔ لندن پولیس نے بھی آسانج کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ویسٹ منسٹرز میجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ برطانوی وزیر خارجہ جریمی ہنٹ نے آسانج کی گرفتاری پر ایکواڈور کا شکریہ ادا کیا ہے۔ دوسری جانب وکی لیکس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایکواڈور کا آسانج کی گرفتاری کا فیصلہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔