اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,950FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

”اپنے عہد میں کبھی امریکا نہیں جاﺅنگا “، ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت مسترد کر دی

”امریکیوں سے بڑھ کر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کوئی نہیں کرتا“، فلپائنی صدر نے ٹرمپ کے دعوت نامے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی امریکا نہیں جائیں گے۔ ”العربیہ“کےمطابقفلپائن کےصدر”رودوریگودوتیرتے“ نےمنیلا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی مدت صدارت اور اس کے بعد کبھی امریکا نہیں جاوںگا۔ ”میں نے امریکا دیکھ رکھا ہے،اس جیسا برا ملک دنیا میں نہیں، امریکیوں سے بڑھ کر انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کوئی نہیں کرتا“۔
رواں سال اپریل میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےدوتیرتےکو امریکا کے دورے کی دعوت دی تھی تاہم ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں دیا گیا تھا۔اس وقت صدر دوتیرتے کا کہنا تھا کہ مصروفیات کا بوجھ امریکا کے دورے کی اجازت نہیں دیتا۔ڈیموکریٹس کے سینیٹر جیمز میکگوورن کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کو دوتیرتے جیسے شخص کو دورے کے دعوت دینا ہی نہیں چاہیے۔ اگر وہ امریکا کے دورے کے دعوت قبول کرلیتے ہیں تو ان کے خلاف امریکا میں مظاہرے شروع ہوجائیں گے۔ یاد رہے صدر دو تیرتے پر منشیات کے اسمگلروں کے خلاف خونی آپریشن کی وجہ سے عالمی سطح پر تنقید کی جاتی رہی ہے۔