ملک کے نامور کرکٹر کی ق لیگ میں شمولیت

لاہور (نیوزالرٹ)پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے معروف کرکٹراور1992کا ورلڈ کپ کھیلنے والے کھلاڑی سلیم ملک نےمسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کر لی ،میڈ یا رپورٹس کے مطابق سلیم ملک نے ق لیگ کے مرکزی رہنما وسابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کی اور ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال او ر ق لیگ کے مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا،اس موقع پرچوہدری پرویز الہٰی نےسلیم ملک کو پارٹی میں خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی آمد سے پارٹی کو تقویت ملے گی ،سلیم ملک نے کہا کہ چودھری برادران کی ملک وقوم کے لئے خدمات مثالی ہیں،چودھری برادران کی زیرقیادت ق لیگ کے پلیٹ فارم سے عوام کے حقوق کے تحفظ اورمسائل کے حل کے لیے اقدامات کرینگے۔