اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

874,066FansLike
9,998FollowersFollow
567,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ملتان: لڑکی سے زیادتی کا شک، پنچائیت کا لڑکے کی بہن سے زیادتی کا حکم

پولیس تھانہ مظفرآباد نے پنچائیت میں شامل 20 افراد کو گرفتار کر لیا، زیادتی کرنے والے ملزم اشفاق کی 14 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی۔
ملتان: ملتان کے علاقے مظفر آباد میں ظالمانہ پنچائیت کے حکم پر 17 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، پولیس تھانہ مظفرآباد نے پنچائیت میں شامل 20 افراد کو گرفتار کر لیا تاہم زیادتی کرنے والے ملزم اشفاق کی 14 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی، وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لے لیا، متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی، شہباز شریف کہتے ملزمان کو سخت سزا دی جائے گی۔ لڑکی کو ایک لڑکی سے زیادتی کے شک میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، راجا پور میں 16 جولائی کو 12 سالہ شمیم بی بی کو عمر وڈا نے زیادتی کا نشانہ بنایا، زیادتی کا بدلہ لینے کے لیے امین، سعید پٹواری اور دیگر افراد کی سربراہی میں پنچائیت لگائی گئی، پنچائیت نے بدلے میں عمر وڈا کی 17 سالہ بہن عذرا کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے احکامات دیے، پنچائیتی حکم پر شمیم کے بھائی اشفاق نے عمر وڈا کے بہن عذرا کو 18 جولائی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، شمیم کے گھر والوں نے ویمن پولیس سنٹر میں اس سے زیادتی کا مقدمہ نمبر 9/17 درج کروا دیا، مقدمہ کا معلوم ہونے پر پنچائیتی کے حکم پر زیادتی کا شکار ہونے والی عذرا کے اہل خانہ نے بھی مقدمہ نمبر 10/17 ویمن پولیس سنٹر میں درج کرایا۔ پنچائیت میں زیادتی کا فیصلہ کرنے کی اطلاع پر مظفر آباد پولیس حرکت میں آئی، مظفر آباد پولیس نے پنچائیت کے ایک سرپنچ امین سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا، پنچائیتی حکم پر زیادتی کرنے والا اشفاق و دیگر افراد تاحال فرار ہے اور واقعے کے 14 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی مرکزی ملزم اشفاق کو گرفتار نہ کیا جاسکا۔