سندھ اسمبلی میں نیب آرڈیننس کاخون

کراچی (نیوزالرٹ)سندھ اسمبلی میں احتساب بل کی منظوری دیدی گئی اپوزیشن کا بل کی منظوری پر احتجاج، اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر کی جانب سے بل پر اعتراضات کے بعد بل کو دوبارہ اسمبلی میں پیش کیا گیاجس پر حکومتی ارکان نے بل کی منظوری دیدی جس پر اپوزیشن جماعتوں نے احتجاج کرتے ہوئے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا،احتساب کے بل کا نام سندھ اکاؤنٹیبلٹی رکھا گیا ہے ،احتساب کا بل نیب کی جگہ سندھ میں نافذ ہو گااور حکومت خود کرپشن کرنے والوں کا احتساب کرے گی۔