اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,977FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کراچی میں جوئے کے سب سے بڑے اڈے پرچھاپہ؛ 29 جواری گرفتار

کراچی: ناظم آباد میں شہر کے سب سے بڑے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارکر29 جواریوں کو گرفتارکرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایس پی گلبرگ بشیربروہی کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری نے ناظم آباد نمبر ایک میں یعقوب سندھی کے جوئے کے اڈے پرچھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران یعقوب سندھی کا بیٹا، مینیجرسمیت 29 جواریوں کو گرفتارکیا گیا۔ چھاپے میں 3 لاکھ روپے، ساڑھے 800 ریال، 21 موبائل فون اور اسلحہ بھی قبضے میں لیا گیا۔ پولیس کے مطابق جوئے کا اڈا ایس ایچ او ناظم آباد کی مبینہ سرپرستی میں چل رہا تھا، ایس ایچ او ملک مظہر اقبال کو معطل کر کے انکوائری شروع کردی گئی ہے۔