اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,950FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

لاہور میں پولیس کی کاروائی،دو سال قبل اغواءکیا گیا حساس ادارے کا اہلکار بازیاب،ایک دہشتگرد ہلاک ،دو فرار

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سی آئی اے پولیس نے لاہور کے علاقے کاہنہ میں کاروائی کے دوران دو سال قبل اغواءکیے گئے حساس ادارے کے اہلکار کو بازیاب کرا لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس نے لاہور کے علاقے کاہنہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کاروائی کی جس دوران دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک دہشتگرد مارا گیا جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ،ہلاک ہونے والے دہشتگرد کی شناخت خرم کے نام سے ہوئی ہے ۔کاروائی کے دوران خرم کی قید سے دو سال قبل اغواءکیے گئے حساس ادارے کے اہلکار کو بازیاب کرالیا گیاہے ۔پولیس کا کہناہے کہ دہشتگردوں کے قبضہ سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہو اہے ۔پولیس کے مطابق فرار ہونے والے دہشتگردوں کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کر دیا گیاہے ۔