سابق وزیراعظم نوازشریف کے قافلے کی رفتار میں اچانک اضافے کی وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد (نیوزالرٹ) سابق وزیراعظم نوازشریف کے قافلے کی رفتار میں اچانک غیرمعمولی اضافے کی وجہ سامنے آگئی اور وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بتایاکہ شیڈول کے مطابق جہلم پہنچنے کے لیے قافلے کی رفتار بڑھائی گئی، لاکھوں لوگ نوازشریف کے منتظر ہیں،نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہناتھاکہ تین مقامات پر خطاب کا انتظام کیاگیا ہے ، نوازشریف خود فیصلہ کریں گے کہ کہاں خطاب کرنا ہے، وہ گھر نہیں جارہے بلکہ پاکستان کو اس کی منزل پر لے جارہاہے، انہوں نے بتایاکہ عوام کے رش کی وجہ سے کل نوازشریف شیڈول کے مطابق متعلقہ مقامات پر نہیں پہنچ سکے ، آج کوشش کریں گے کہ عصر اور مغرب کے درمیان وہ جہلم پہنچ جائیںاور شیڈول کے مطابق ہی آگے بڑھتے رہیں، اُنہوں نے بتایاکہ شیڈول سخت ہونے کی وجہ سے قافلے کی رفتار بڑھائی گئی ۔