اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,795FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سعودی عرب سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں عید الاضحیٰ منائی جارہی ہے

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک، امریکا، یورپ، آسٹریلیا اور مشرق بعید میں کروڑوں مسلمان عید الاضحیٰ کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منارہے ہیں۔
سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک، افریقا، امریکا، یورپ، آسٹریلیا اورمشرق بعید کی مختلف ریاستوں میں آباد کروڑوں مسلمان عید الاضحیٰ کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منارہے ہیں۔ مسلمان نمازعید کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی پرعمل کرتے ہوئے اللہ کی رضا اورخوشنودی کے لیے جانوروں کی قربانی کررہے ہیں۔ قربانی کی ادائیگی کے بعد مسلمان اپنی اپنی مقامی روایات کے مطابق عید کی خوشیاں دوبالا کرنے کے لیے مختلف تقاریب کا اہتمام کررہے ہیں۔