اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,399FansLike
9,985FollowersFollow
564,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پاناما کیس فیصلہ۔۔نظر ثانی کیلئےلارجر بینچ بنانےکی درخواست منظور

اسلام آباد(نیوزالرٹ)پاناما نظر ثانی اپیلوں پر سماعت تین کی بجائے 5رکنی بینچ کریگا، سپریم کورٹ نے شریف فیملی کی استدعا منظور کرلی، پاناما فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیلوں کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، شریف فیملی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیئے کہ پاناما کیس میں جو جج صاحبان اس بینچ کے ممبر ہی نہیں تھے انہوں نے بھی فیصلہ سنایا، تین رکنی بینچ کا فیصلہ 5 رکنی بینچ کے فیصلے میں ضم ہو گیا تھا لہٰذا پانچ رکنی بینچ کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی اپیل پہلے سنی جائے،جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیئے کہ پاناما کیس میں اکثریتی فیصلہ تین رکنی بنچ کا تھا اگر تین رکنی بنچ کا فیصلہ تبدیل ہو جائے تو پانچ رکنی بینچ کا فیصلہ بھی تبدیل ہو جائے گا جس پر سلمان اکرم راجہ نے موقف اختیار کیا کہ اگر انہیں تین رکنی بینچ سے ریلیف مل بھی جائے تو پانچ رکنی بینچ کا فیصلہ برقرار رہے گا استدعا ہے پانچ رکنی بینچ ہی نظرثانی اپیلوں کی سماعت کرے،جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ ہم آپ کے موکلان کو متاثر نہیں کرنا چاہتے عدالت نے سلمان اکرم راجہ کی استدعا منظور کرتے ہوئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا، کیس کی سماعت کل پھر ہو گی۔