درآمدی ڈیوٹی پالیسی ناکام۔۔تجارتی خسارہ 6ارب 29کروڑڈالرتک پہنچ گیا

اسلام آباد(شیرازنظامی)غیرضروری اشیا پر درآمدی ڈیوٹی بڑھانے کی پالیسی بھی کارگرثابت نہ ہو سکی ،ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے 2ماہ میں درآمدات میں 24فیصد اضافہ ہو گیا، دو ماہ میں درآمدات 9ارب78کروڑ ڈالر سے بھی تجاویز کر گئیں،تجارتی خسارہ 33.5فیصد اضافے سے 6ارب29کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا، برآمدات 12فیصد اضافے کے ساتھ ساڑھے 3ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔