پی اے سی اجلاس میں اہم شخصیت کی عدم شرکت پرخورشیدشاہ برہم

اسلام آباد(شیرازنظامی)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس حسابات کا جائزہ لیے بغیر ختم،اجلاس میں عدم شرکت پرخورشیدشاہ سیکرٹری ایوانِ صدرپربرہم،تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈرسیدخورشید شاہ کی زیرصدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کااجلاس منقعد ہوا،سیکرٹری ایوان صدرشاہدخان کی اجلاس میں عدم شرکت پرسید خورشید شاہ نےاظہاربرہمی کااظہارکیا، جس پر ایڈیشنل سیکرٹری شائستہ سہیل نے بتایاکہ سیکریٹری ایوان صدر ملک سے باہر ہیں، سیدخورشیدشاہ نے پوچھا کہ ایک ماہ پہلے نوٹس دیا تھا اگر پاکستان سے باہر جانا تھا تو پہلے بتانا چاہئے تھا،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس جاری نہیں رکھ سکتا، قومی ایشو کے معاملے پر جانا ہے۔