اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,282FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

لندن کی زیر زمین ٹرین میں دھماکہ، متعدد زخمی

لندن: برطانوی دارالحکومت لندن کے جنوبی حصے میں واقع زیر زمین ٹرین اسٹیشن پارسنز گرین انڈر گراؤنڈ میں کھڑی ٹرین میں ایک بالٹی میں رکھا گیا بم دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 20 افراد جھلس کر زخمی ہوئے ہیں۔دھماکہ مقامی وقت کے مطابق 8 بج کر 20 منٹ پر پیش آیا۔ برطانوی پولیس نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔پولیس کی جانب سے فراہم کی گئی مزید معلومات کے مطابق بم کسی سپر اسٹور کے تھیلے کے اندر سفید رنگ کی بالٹی میں رکھا گیا تھا اور ابتدائی تفتیش کے مطابق بم گھریلو ساختہ تھا۔ دھماکے کے بعد بالٹی میں آگ بھڑک اٹھی ،دھماکے میں 2 افراد کے شدید جھلسنے کی اطلاع ہے جبکہ مجموعی طور پر اب تک 20 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں مختلف اسپتالوں کی طرف روانہ کردیا گیا ہے۔ زیادہ تر افراد کے چہروں پر زخم آئے ہیں۔ریسیکو ٹیمیں، پولیس اور متعدد ایمبولینسز دھماکے کے مقام پر موجود ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔واقعے کے بعد ایجوئیر روڈ اور ومبلڈن کے درمیان ٹرین سروس معطل کردی گئی ہے۔